Thursday, October 22, 2020
Home Trending سندھ حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ میں تنازع حل نہ ہوسکا

سندھ حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ میں تنازع حل نہ ہوسکا

sindh governmentکراچی، سندھ حکومت اور چیف سیکریٹری سندھ کے درمیان تنازع پانچ روز گزرنے کے باوجود حل نہیں ہوسکا۔ وزیراعلی کی جانب سے سجاد سلیم ہوتیانہ کو عہدے سے ہٹایا گیا، لیکن وہ معمول کے مطابق انتظامی احکامات جاری کررہے ہیں۔ وفاق نے معاملے پر مکمل خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔سندھ کے بیوروکریسی زیادہ طاقتور اور بااختیار دکھائی دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ بھی بیوروکریسی کی مرضی پر بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے تین مارچ کو چیف سیکرٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاق کے سپرد کردیں۔ اور عبدالسبحان میمن کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن وفاق نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ جس پر سجاد سلیم ہوتیانہ وفاق کا جواب آنے تک عہدے پر ڈٹ گئے۔ وزیراعلی سندھ نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وفاق نے صبر کی تلقین کی ہے۔ جبکہ وفاق کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے سربراہ عبدالسبحان میمن بھی بطور قائم مقام چیف سیکرٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دو چیف سیکریٹریز کی موجودگی نے بیورو کریسی میں مسائل کا انبار لگ گیا ہے۔ سیکرٹری سروسز نے نئی سمریز اور اہم فائلیں روک لی ہیں جبکہ سجاد سلیم ہوتیانہ قائم مقام چیف سیکرٹری کی جانب فائلیں جانے سے روک رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی سفارش پر ہی سجاد سلیم ہوتیانہ کو سندھ میں تعینات کیا گیا تھآ۔ لیکن سندھ کی بیوروکریسی کا سربراہ مقرر ہونے کے کچھ ماہ بعد ہی انتظامی معملات پر سجاد سلیم ہوتیانہ اور وزیر اعلی قائم علی شاہ کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔ واضح رہے آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی وفاق اور سندھ میں تنازع ہواتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...