Sunday, November 1, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی چین نے ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی بنا لی، بھارت پریشان

چین نے ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی بنا لی، بھارت پریشان

imageچین نے ڈرون طیاروں کو مار گرانے والی لیزر ٹیکنا لوجی تیار کرلی اور اس کے ساتھ ہی بعض بھارتی حلقوں کو اس پریشانی نے گھر لیا ہے کہ کہیں یہ ٹیکنا لوجی پاکستان کو نہ مل جائے۔ بھارتی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارت میں اس بات کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے کہ چین جدید لیزر ہتھیار اپنے دوست پاکستان کو دے سکتا ہے۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کے پیش نظر پاکستان اس ٹیکنا لوجی کے حصول میں دلچسپی لے سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق چین کی اس نئی ایجاد سے مغربی طاقتیں پہلے ہی فکر مند ہو چکی ہیں۔ یہ لیزر ٹیکنا لوجی مختلف قسم کے چھوٹے طیاروں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اس کی مدد سے 2 کلو میٹر کی رینج میں ٹارگٹ کو 5 سیکنڈ میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...