Friday, October 23, 2020
Home Uncategorized پرل کانٹی نینٹل میں ’چائینز فوڈفیسٹیویل‘2اکتوبر سے شروع ہوگا

پرل کانٹی نینٹل میں ’چائینز فوڈفیسٹیویل‘2اکتوبر سے شروع ہوگا

tpکراچی، پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی کے ریسٹورنٹ تائے پے میں 2اکتوبر سے چائینز فوڈ فیسٹویل کا آغاز ہو رہا ہے ،جہاں چین کی ثقافت کے رنگوں کے ساتھ پڑوسی ملک کے خصوصی کھانے بھی موجود ہوں گے ۔

تقریب کا افتتاح کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل ما یاﺅ کریں گے ۔جس میں استقبالیہ کے بعد ڈنر اور باضابطہ امور کا اہتمام کیا جائے گا۔ پی سی انتظامیہ کااس سلسلے میں کہنا ہے تائے پے ریسٹورنٹ چائینز کھانوں کی وجہ سے پہلے ہی مقبول ہے اور ہمیں امید ہے ہمارے صارفین چائینز فوڈ فیسٹویل میں چین کے مزیدارکھانوں سے منفرد ماحول میں لطف اندور ہوسکے ہیں ، مزید کہ ریسٹورنٹ میں ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ چین کے ریسٹورنٹ کا ماحول فراہم کیا جائے ۔

اعلامیئے کے مطابق چائنیز فوڈ فیسٹویل 2سے5اکتوبر تک مسلسل جاری رہے گا اور اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ہر ویک اینڈیعنی جمعہ ہفتہ اور اتوار پر اس کا اہتمام کیا جائے گا ، کیونکہ عید الضحیٰ کے موقع پر مرغن و روغنی کھانوںکے بعد ہلکے کھانے صحت و موڈ کےلئے بھی اچھے ہوں گے۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ پر ل کانٹی نینٹل ہوٹل کو جدید انداز میں دلچسپ سرگرمیوں کا محور بنایا جائے جہاں ہمارے صارفین ہر لمحے خوشگوار احساس میسر ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...