Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ’چائنیز فوڈ فیسٹویل‘شروع

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں ’چائنیز فوڈ فیسٹویل‘شروع

pcکراچی، 30ستمبر کو منائے گئے چین کے قومی دن کی مناسبت سے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی نے تائے پین ریسٹورینٹ میں ’چائینز فوڈ فیسٹویل ‘سجا دیا ۔فیسٹیویل کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی چین کے قونصل جنرل ماہایو نے کیا جس کے بعد مہمانوں کی چائینزکھانوں سے تواضع کی گئی ۔

اس موقع پر چینی قونصل جنرل ماہایو نے کہاکہ فیسٹویل دونوںممالک کے لوگوں کو قریب لانے کی اچھی کوشش ہے ، پاکستان اور چین کے شہریوں کے آپس میں رابطے ہوں گے تو دونوں دوست ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوںنے کہا کہ میں چائینز کھانوںکے شوقین پاکستانیوں سے کہتاہوں کہ وہ آئیں اور چائینز فوڈ فیسٹیویل کو انجوائے کریں ۔انہوںنے کہا کہ پاک چین دوستی بہت پرانی ہے اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوطی آتی جا رہی ہے اور آگے اس میں اور بہتری آئے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ لوگ رابطے میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چینی سرمایہ کاروںکی پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کا چین کے ساتھ بزنس انتہائی خوش آئند ہے ۔

پی سی کے جی ایم عظیم قریشی نے کہاکہ مسلسل ہماری کوشش یہی ہوتی ہے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لایا جائے ، لوگوں کو پتہ چلے کے پاکستان رنگوں اور خوشبوﺅں کا شہر ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم ایسی فیسٹیویل کرتے رہتے ہیں اور آج شروع ہونے والا یہ فیسٹیویل دنیا کو امن اور محبت کا پیغام دے گا ۔

ہوٹل کی پی آر منیجر ما ہ نورزیدی نے کہاکہ ہمارے چائینز کھانوں کی سب سے اہم بات چینی باورچی(شیف)اور چین سے منگوائے گئے اجزاءہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں مرغن کھانوں کے بعد چائنیز ہلکے کھانے یقینی طور پر مثبت تاثر دیں گے ۔

اس موقع پرروس اور سوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرلوں کے ساتھ کراچی میں مقیم چینی باشندے بھی ہوٹل انتظامیہ کے مہمان تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...