Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

حکومت فوری طور پر چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراءکی پالیسی کا تعین کرے، چنگ چی رکشہ مالکان

1359293362-chingchi-city-karachi_1753999کراچی ، چنگ چی رکشہ مالکان اور ڈرائیورز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور حکومت فوری طور پر چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراءکی پالیسی کا تعین کرے ۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں ایسو سی ایشن آف دی ویلفیئر آف اونرز اینڈ اسٹاف چنگ چی کے صدر عاطف رضا راجپوت،سید محسن جعفری و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں بند کردی ہیں ،ہم ماڈل کی تبدیلی اور تمام ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چنگ رکشوں پر پابندی سے ہزاروں افراد بے روز گار اور معاشی تنگی کا شکار ہیں ،گزشتہ روز ایک ڈرائیور نے بے روز گاری اور مالی مشکلات سے تنگ آکر خود کشی کرلی ، ہم نہیں چاہتے کہ مزید کوئی ایسا واقعہ رونما ہو،حکومت کو چاہیے کہ چنگ چی رکشوں کی قانونی حیثیت ،رجسٹریشن اور روٹ پرمٹ کے اجراءکی پالیسی کا فوری طور پر تعین کرے تاکہ ہزاروں بے روز گار ڈرائیورز حضرات با عزت طریقے سے اپنا روز گار کما سکیں ،یا پھر ہمارے لیے متبادل روز گار کا بندو بست کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کو رٹ آف پاکستان سے امید ہے کہ چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔
Open chat