Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں عدالت آج عدالت عظمی میں چنگ چی اور CNGرکشوں کی بحالی کیس کی...

آج عدالت عظمی میں چنگ چی اور CNGرکشوں کی بحالی کیس کی سماعت ہوگی

Chingchiکراچی، بحالی ٹرانسپورٹ و روزگار تحریک کے چیئر مین محمود حامد ،وائس چیئر مین صفدر شاہ قادری اور ملک شفیق نے چنگ چی اور سی این جی کے کاروبار سے وابستہ محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ کی ستمبر صبح 8بجے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچیں جہاں حکومت سندھ اور ایسوسی اینشنز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں معزز عدالت عظمی کیس کی سماعت کرے گی ۔تحریک کے رہنماﺅں نے چنگ چی اور سی این جی کے بیروزگاروں کو روزگار کی بحالی اور انہیں فاقہ کشی سے بچانے کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتا ز جاکھرانی کے مثالی کردار پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے چنگ چی محنت کش اس ہمدردانہ کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تحریک کے رہنماﺅں نے کہا کہ قانونی شکل دینے کے بعد چنگ چی اور سی این جی رکشوں کی بحالی سے ٹرانسپورٹ سہولت سے محروم کراچی کے 50لاکھ سے زائد عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...

آئی جی سندھ کا چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ

کراچی: انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے انکوائری کا فیصلہ آنے تک چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا,آئی جی سندھ پولیس مشتاق...