Wednesday, October 28, 2020
Home Uncategorized ہرجگہ اسٹاپ، بغیر لائسنس نوعمر ڈرائیور، چنگ چی نے شہر کا ٹریفک...

ہرجگہ اسٹاپ، بغیر لائسنس نوعمر ڈرائیور، چنگ چی نے شہر کا ٹریفک تباہ کردیا

1359293362-chingchi-city-karachi_1753999کراچی: چنگ چی رکشاؤں کی بہتات کے باعث شہرمیں بدترین ٹریفک جام رہنے لگاہے۔جس کے نتیجے میں شہری منٹوں کافاصلے گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں، گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے شہرمیں ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے کے لیے نیپا چورنگی اوراطراف کے علاقوں میں چنگ چی رکشاؤں کے خلاف کارروائی کی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کاکہنا تھاکہ زیادہ ترچنگ چی ڈرائیورز نوعمرہیں اورمتعددکے پاس لائسنس ہی نہیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔ اس موقع پرعوام نے بھی ٹریفک پولیس کی کارروائی کوسراہااورحکومت سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتربنانے کے لیے صوبائی ووفاقی حکومت اپناکرداراداکرے کیونکہ کراچی میں جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی تیزی سے شہریوں کونقل وحرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی ضرورت پڑتی ہے مگر شہرمیں ٹرانسورٹ کے مسئلے پرکسی نے توجہ نہیں دی ہے،ٹریفک پولیس کاکہنا تھاکہ شہرکی مصروف ترین شاہراہوں پرگھنٹوں تک ٹریفک جام کی اصل وجہ بھی چنگ چی رکشاؤں کی بہتات ہے۔ کراچی میں بلوچ کالونی کے پل کے عین درمیان چنگ چی رکشا ڈرائیورز نے اپناغیرقانونی اسٹاپ بنارکھاہے جہاں وہ ٹریفک کی پرواہ کیے بغیر چنگ چی روک کرسواریوں کا انتظار کرتے ہیں،چنگ چی ڈرائیورزکی اسی ہت دھرمی کے باعث شام کے اوقات میں بلوچ کالونی سے شروع ہونا والا ٹریفک جام کامسئلہ طارق روڈتک جاری رہتا ہے، دوسری جانب ٹریفک پولیس نے صبح گلشن اقبال میں جن کم عمرچنگ چی رکشاڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی تھی وہ شام کے وقت دوبارہ شاہراہوں پر اپنے روٹ کی صدائیں لگاتے نظرآئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...