دار چینی یادداشت بہتر بنانے کیلئے سود مند

rsz_cinnamonماہرین کا کہنا ہے کہ دارچینی کو صبح ناشتے میں کھانے سے انسان کی یادداشت بہتر بنانے میں مددملتی ہے ۔کیلی فورنیا میں رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں اعصابی سائنس دانوں کی طرف سے دارچینی کے فوائد کےحوالے سے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلو ذائقہ دارمسالہ دار چینی کے روزمرہ استعمال سے یاداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔نیورولوجی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم رکن کلپیدہ پاہن نے کہا کہ دیر سے سمجھنے والوں کو اسمارٹ بنانے کے لیے یہ سب سے آسان اور محفوظ طریقہ ہو گا۔