Thursday, October 22, 2020
Home Trending چوپ اسٹکس جو آپ کی صحت کی محافظ ہے

چوپ اسٹکس جو آپ کی صحت کی محافظ ہے

chop sticks smartچینی ٹیکنالوجی کی کمپنی بیدو نے ایسے برقی چوپ سٹکس متعارف کروائی ہیں جو کھانے کے بارے میں بتا دیتی ہیں کہ یہ محفوظ ہے یا نہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان چوپ سٹکس کے ذریعے خراب تیل کا پتا چلایا جا سکتا ہے جو ملک میں تشویش کا باعث بننے والی کھانے پینے کی چیزوں میں نمایاں ہے۔

بیجنگ میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس میں بیدو نے پہنے جانے والے ہیڈ فونز متعارف کروائے جو گوگل گلاس کا مقابلہ کرنے والے ہوں گے۔ بیدو آئی کہلانے والے یہ ہیڈ فونز میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے مگر ان کی کوئی سکرین نہیں ہے اور یہ معلومات کان میں پہنچاتے ہیں یا سماٹ فون میں منتقل کرتے ہیں۔ دونوں اشیا ابھی تک صارفین کے لیے دستیاب نہیں اور کمپنی نے ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ یہ کب دستیاب ہوں گی۔ نئی چوپ سٹکس کی تشہیر کے لیے بنائی گئی ایک ویڈیو میں بیدو نے دکھایا کہ کیسے یہ چوپ سٹکس مختلف کھانے کی چیزوں کا درست درجہ حرارت، اس میں موجودہ غذائیت اور اس کی فروخت ہونے کی تاریخ درست بتاتی ہیں۔

یہ چوپ سٹکس مختلف کھانے کی چیزوں کا درست درجہ حرارت، اس میں موجودہ غذائیت اور اس کی فروخت ہونے کی تاریخ درست بتاتی ہیں ان سٹکس میں سوڈیم اینالائزر یعنی سوڈیم کا جائزہ لینے والا آلہ لگا ہے جو روزانہ کے نمک کی مقدار پر نظر رکھے گا اور یہ کسی بھی کمپیوٹر سے وائی فائی اور بلوٹوتھ کے ذریعے منسلک ہو سکے گا۔ بیدو کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’چوپ سٹکس مجسم چینی ذہانت ہیں اور ہم نے اسے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتہ ملا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...