Friday, October 23, 2020
Home Trending پولیس اور رینجرز سے مقابلہ میں سات دہشتگرد ہلاک

پولیس اور رینجرز سے مقابلہ میں سات دہشتگرد ہلاک

accident-2سی آئی ڈی پولیس نے تحریک طالبان کے دو دہشتگرد مار دیئے۔ رینجرز سےمقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ سی آئی ڈی کی کارروائی میں دو ہلاک۔ پولیس سے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو کارندے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
انچارج سی آئی ڈی علی رضا کے مطابق ماڑی پور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان خان زمان گروپ کے دو دہشتگرد مار دیئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کالعدم جماعتوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں تین دہشت گرد مار دیئےگئے،، لیاری میں نیازی چوک کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو کارندے مار دیئے۔

مارے جانے والے کارندوں کی شناخت طاہر اور سلمان شوٹر کے نام سے ہوئی۔ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن، شیر شاہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں،، عزیز آباد میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...