Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سرکلر ریلوے کی بحالی کے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، شعیب احمد...

سرکلر ریلوے کی بحالی کے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، شعیب احمد صدیقی

KCR Meeting News Pix 09-10-2014کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انوسٹمنٹ نہ ہونے کے باعث عوام کو سفری سہولیات میں کمی ، مشکلات اور دشواریوں کا شدیدسامنا ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی سرکلر ریلوے سمیت شہر میں ڈیسنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لانے کےلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکناً اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کر نے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات میں مصروف ہیں جن میں سرکاری سطح پر CNGبسوں کے حوالے سے اہم اقدامات بھی شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحئی اجلاس کی کمشنر آفس میں صدارت کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد اسلم کھوسو ، ڈپٹی کمشنر ملیر ، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ، ایم ڈی (KUTC)، ڈی ایس ریلوے ، ایس ایس پی ریلوے ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنرکراچی محمد شبیہ صدیقی اور ایس ایچ او ریلور پولیس اسٹیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سنجیدگی کے ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو لانا اور ان پر عمل کرانا چاہتی ہیں جبکہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت اور کاوشوں کے نتیجے میں عوام کو بھرپور اور آرام دہ سفری سہولیات کےلئے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ، مختلف کاریڈورز میں بسیں چلانے کا منصوبہ ہے ، ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کےلئے وزیر اعلی کی جانب سے جو مخلصانہ کاوشیں شروع کی گئیں اسکے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں طویل عرصے سے خلاءکے باعث چنگ چی سمیت دیگر ٹرانسپورٹ سامنے آچکی ہیں ، چنگ چی رکشاو¿ں کے حوالے سے عوام کو جو خدشات ہیں انھیں دور کیا جائیگا اور سیفٹی اسٹینڈ رڈ کے ساتھ چنگ چی کو ریگولرائیزڈ کیا جائیگا اس سلسلے میںایک نظام بھی لا رہے ہیں اور انھیں قاعدے میں لایا جارہا ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ روٹ پرمٹ کے بغیر اور غیر رجسٹر ڈ گاڑیاں مسافروں کی جان ومال کےلئے انتہائی سیکورٹی رسک ہیں لہذا عوام ان گاڑیوں میں سفر سے اجتناب کریں اور احتیاط کریں ، انسانی زندگی پر سمجھوتہ یا بے احتیاطی نہیں ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو محفوظ سفری سہولیات اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے ، شہر میں فلائی اوورز ، پیڈسٹیریل برج ، سرکلر ریلوے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جبکہ دیگر سہولیات کے حوالے سے S-lll، K-lV، جیسے میگا منصوبے بھی قابل ذکر ہیں یکسوئی کے ساتھ نظام CNGبسوں کی کامیابی کی ضمانت ہے ، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کام کر نے والوں کو حکومت خوش آمدید کہتی ہے اور بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...