پاکستان ریلوے کا بڑا یوٹرن، پہلے نوٹی فکیشن میں اورنگی سے پپری سرکلر ٹرین چلانے کا ذکر تھا بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے نے بھی پپری سے اورنگی تک سرکلر ٹرین چلانے کا اعلان کیا تاہم اب آج جاری ہونےوالے والے نئے نوٹی فکیشن میں ریلوے نے انتظامات کا بہانہ بناکر سٹی اسٹیشن سے پپری تک سرکلر ٹرین چلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جو سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف وزری ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے نئے شیڈول کے مطابق اب 20نومبر سے پہلے فیز میں کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان چلائی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ٹرین صبح 7بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرکراچی کینٹ ،ڈیپارچر یارڈ، ، ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ ہالٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اوربادل نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔دوسری دفعہ یہ ٹرین کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے شام 5بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 6 بجکر30 منٹ پرمارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ جبکہ کراچی سرکلر ریلوے (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پرکراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح ما رشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری دفعہ یہ ٹرین شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شام 6 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ ان اوقات کارکے مطابق کراچی سرکلر ریلوے ٹرین ابتدائی طور پر20 نومبر سے 30 نومبر 2020 تک چلے گی ۔واضح رہے کہ یہ ٹرین یک طرفہ چار ٹرپ کی بجائے دن میںدو ٹرپ مکمل کرے گی۔