Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، کمشنر کراچی

نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، کمشنر کراچی

Placement Bearu Meeting News Pix01- 26-09-2014کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہاہے کہ کراچی میں چمڑے کی صنعت میں نوجوانوں کےلئے تربیت ، مہارت ،انٹرن شپ ، اور ڈپلومہ ٹریننگ اور جاب کے بھرپور مواقع ہیں ،لہذا نوجوانوں کو چمڑے کی صنعت سے متعلق ڈپلومہ ٹیکنیکل ٹریننگ اور جاب کے مواقع فراہم کر نے کےلئے تمام متعلقین سے رابطہ کیا جائے اور اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی ٹو وسیم الدین اور ممبر ایف پی سی سی آئی امجد اللہ کلیدی کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں قائم پیلیسمنٹ بیورو کے 17ویں اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ،اجلاس میں سیکریٹری بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کریم بخش صدیقی ، ویب کاپ کے احسان اللہ خان ، جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر مخدوم توفیق احمد ، ڈائریکٹر میڈیاکمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز امجد اللہ خان ، آباد کے عظیم درانی ، ودیگربھی موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر کراچی کا دفتر اب بے روزگار نوجوانوں کےلئے امید کا ایک مضبوط مرکز بنتا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کی توقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی پبلک فرینڈلی پالیسی کا ایک حصہ ہے جس طرح کہ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے ، ان کی مشکلات کو دور کر نے اور شکایات کو حل کر نے کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں کراچی کی پوری انتظامیہ حکومت کی پبلک پالیسی کو عملی طور پر یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے ، کمشنر آفس میں قائم پیلیسمنٹ بیورو کا قیام اور اس کے ذریعے ٹیکنیکل نوجوانوں کی مہارت میں اضافہ ، روزگار کی فراہمی ، انٹرن شپ اور ٹیکنیکل تربیت کےلئے کاوشیں اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے کراچی کی تمام ایسوسی ایشنز آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ایمپلائیر فیڈریشن آف پاکستان سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانا انتہائی ضروری ہے لہذا اس حوالے سے مو¿ثر اقدامات بھی کئے جائیں ، انہوں نے ایکس سروس مین کے بچوں کو ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کےلئے بھی آرمڈ بورڈ سروس بورڈ کے سربراہ سے فہرست کے حصول کےلئے ہدایت کی ، کمشنر کراچی نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری سطح پر ٹیکنیکل تربیت کے مواقع فراہم کر نے کےلئے ضروری ہے کہ گورنمنٹ کے تمام ٹیکنیکل سینٹرز کو فعال کیا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...