Friday, October 23, 2020
Home Trending ڈاکٹر عاصم کے ظلم و ستم کا شکار شہری حساس اداروں کو...

ڈاکٹر عاصم کے ظلم و ستم کا شکار شہری حساس اداروں کو خط لکھنے لگے

ziauddin hospital1کراچی، سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے ظلم وستم کا شکارکراچی کے شہریوں نے بھی حساس اداروں کوخطوط لکھ کردردبھری داستان سنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کی جانب سے حساس اداروں کولکھے جانیوالے خطوط میں سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے ضیاالدین اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اورناانصافی کی شکایات کی گئی ہیں ۔خطوط میں بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نے ضیاالدین اسپتال کوخیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈکرایالیکن یہاں غریب مریضوں کاعلاج نہیں کیاجاتابلکہ دھکے دے کرباہرنکال دیاجاتاہے،خطوط میں بتایاگیاکہ اگرکوئی مریض انتقال کرجائے توبل کی ادائیگی تک لاش ورثا کے حوالے نہیں کی جاتی۔ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بعدڈاکٹرعاصم کے اسپتالوں کے آڈٹ سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...