Monday, October 26, 2020
Home Trending گلشن اقبال،اورنگی اور ناظم آباد میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

گلشن اقبال،اورنگی اور ناظم آباد میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

Crimeکراچی، شہر قائد میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا۔ گلشن اقبال،اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ادھر پولیس نے بلوچ کالونی سے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ان افراد کو تھانے منتقل کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری طرف شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ پھر تیز ہوگیا ہے۔گلشن اقبال بلاک چھ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی میں فائرنگ سے ماما سرفراز نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...