Saturday, October 31, 2020
Home Trending عزیز آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلدیاتی عملے پرفائرنگ

عزیز آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلدیاتی عملے پرفائرنگ

1403196025-anti-encroachment-drive-at-akhtar-colony-in-karachi_5048759کراچی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبرسات میں واقع میٹرنٹی ہوم میں 4 ایکڑ کے رقبے پر قائم کمیونٹی پلاٹس اورپارکنگ کی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور اس کے احاطے میں 80 اور40 گز کے کچے تعمیر مکانات گرادیئے اس موقع پر لینڈ مافیا نے شدید مزاحمت کی اور انسداد تجاوزات کے عملے پرفائرنگ اورپتھراﺅ کیا جس کے بعد کارروائی کو چند دنوں کے لئے موخر کردیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے تجاوزات کے قائم کرنیوالوں کے خلاف عزیزآباد تھانے میں ایف آئی درج کرادی ہے۔ دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف چند دنوں کے بعد دوبارہ کارروائی کی جائیگی۔

اس مہم کے دوران ڈائریکٹر انسداد تجاوازت مظہر خان، اسٹنٹ کمشنر سمیرا حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصرشیخ و دیگر افسران اور پولیس کا عملہ بھی موجود تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...