Monday, October 26, 2020
Home Trending گٹکا مین پوری تیار اور فروخت کرنیوالے 200 افراد گرفتار، کمشنر کراچی

گٹکا مین پوری تیار اور فروخت کرنیوالے 200 افراد گرفتار، کمشنر کراچی

soaibahmedsiddiqueکراچی، کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہKالیکٹرک ضلع وسطی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی پیشگی اجازت اور انھیں اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی پروجیکٹ کی اجتماعی طور پر بجلی منقطع نہیں کریگی جیسے یقینی بنانے کےلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمان اقدامات کر ینگے ، پانی اور بجلی کی عدم دستیابی پر شہریوں کے دھرنے یا مظاہرے برداشت نہیں کئے جائینگے اور نہ ہی منتخب نمائندوں اور حکومت کی نیک نامی پر کوئی حرف آنے دیا جائیگا اور امن وامان کی خرابی کے ذمے داراداروںکے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ انتظامی افسران بھی ان باتوں سے بری الذمہ نہیں ہونگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کیا ، اجلاس میں ممبران اسمبلی محمد عظیم فاروقی ، جمال احمد کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمہ کوثر ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کمشنر آفس سید محمد شکیب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز وسطی ، اسسٹنٹ کمشنر ز ضلع وسطی ، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ، رینجرز ، ٹریفک پولیس ، آپریشنل پولیس ، ڈی ایم سی سینٹرل ، کے ایم سی ، ایجوکیشن ، کچی آبادی ،واٹر بور ڈ ، کے الیکٹرک کے افسران کے علاوہ فیڈرل بی ایریا اور نیو کراچی ٹریڈ ایسویسی ایشنز کے نمائندے بھی شریک تھے ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اجلاس کو بتایا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس ، رینجرز ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں انتہائی اہم اور ضروری اقدامات کئے گئے جن کے تحت 100زائد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ، گٹکا ، مین پوری تیار اور فروخت کر نے والے 200سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی کارخانے سیل (SEAL) کر دیئے گئے ، ٹریفک کی روانی اور بہتری کےلئے اقدامات کئے گئے ، انڈر پاس اور فلائی اوورز پر اسٹریٹ لائٹ درست کرائی گئیں ، پانی اور سیوریج کے مسائل حل کئے گئے ، حکومت کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینے کےلئے سال بھر اور مسلسل گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں سینکڑوں ناجائز منافع خوروں کو گرفتار ، بھاری جرمانے اور چالان کئے گئے ، جوئے اور منشیات کے اڈوں ، غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کےلئے اقدامات کئے گئے نالوں کی صفائی ، ٹری پلانٹیشن ، عوام کےلئے آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد اہم قومی مواقعوں پر تقاریب ، وال چاکنگ کا خاتمہ ، اتائی ڈاکٹر ز کے خلاف مہم ،غیر قانونی تارکین وطن کی رجسٹریشن ، برساتی پانی کی نکاسی سمیت دیگر اہم اقدامات کئے گئے ، حکومت اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر منتخب نمائندوں کی آسانی اور ان سے کو آرڈینیشن پراجلاس کے سرکاءنے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی پذیرائی اور خراج تحسین پیش کیا ، اس موقعہ پر ممبران محمد عظیم فاروقی اور جمال احمد نے اجلاس کے شرکاءکو عوام کی تکالیف اور انھیں دور کرنے دور کر نے کے سلسلے میں مشکلات اور رکاوٹوں سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو زائد ، ایوریج اور ڈوپلیکیٹ بلوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے زائد بلوں کی صورت میں کے الیکٹر ک بلوں میں کمی بجائے انھیںقسطوں پر کر نے پر زور دیتا ہے جوکہ شہریوںکے بس سے باہر کی بات ہے جبکہ کے الیکٹر ک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے علاوہ کسی پروجیکٹ میں چند لوگوں کے بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا پورے پروجیکٹ یا علاقے کو دی جاتی ہے اور منتخب نمائندے کو اعتماد لئے بغیر بجلی منقطع کر دی جاتی ہے جوکہ مظاہروں دھرنوں اور امن وامان کو خراب کرنے کا باعث بنتی ہے ، کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ منتخب نمائندوں کے تقدس اور وقار کاخیال رکھا جائے اور آئندہ کسی بھی علاقے کی بجلی منقطع کر تے وقت ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ منتخب نمائندے کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ منتخب نمائندے کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں بھرپور معاونت اور مدد کرینگے ، منتخب نمائندوں نے مسائل کے حل کےلئے کمشنر کراچی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...