Thursday, October 22, 2020
Home Trending شہری انتظامیہ نے کچرے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

شہری انتظامیہ نے کچرے کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

garbageشہرقائد میں عید قربان کے بعد جا بجا کچرے ڈھیر اور آلائشوں کی وجہ سے تعفن پھیلا رہا ہے، لیکن ہماری شہری انتظامیہ آنکھیں اور ناک دونوں بند ہیں۔کمنشر کراچی شعیب صدیقی کہتے ہیں کہ حکومتی مشینری شہر میں کچرے کا صرف ایک تہائی بوجھ اٹھا سکتی ہے۔ کراچی کے قدیم محلے عزیز آباد میں کئی دھائیوں سے آباد مکیں کہتے ہیں جب صبح برکت کے لیے گھر کے تلاوت کرتے تو آدھا وقت مکھیاں اڑاتے ہوئے گزرجاتا ہے۔ یہاں کبھی پلے گراﺅنڈ ہوا کرتا تھا۔ آج باﺅنڈری سے پچ تک سب کچرے سے ڈھکا ہوا ہے۔ سخت تعفن اوربیماریوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ شہر قائد جہاں کبھی سڑکیں دھلوائی جاتی تھیں، آج فٹ پاتھ بھی کچرے سے مزین ہیں۔ کمشنر کراچی نے تسلیم کیا ہے کہ حکومتی مشینری شہر کو صاف نہیں کرسکتی۔ تیسری پارٹی کی تلاش جاری ہے۔ کشمنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری شکایت کی صورت ان کے نمبرز اور ای میل اور محکمہ بلدیہ کے نمبرز پر شکایت کی صورت میں مطلع کریں۔ لیکن جب تک شہری انتظامیہ کو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے کوئی نجی کمپنی نہیں مل جاتی، تب تک شہر خود کو کچرے سے پھوٹنے سے والی بیماریوں کے لئے تیار رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...