Wednesday, October 21, 2020
Home Trending شہر قائد میں تیز بارش ، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے...

شہر قائد میں تیز بارش ، کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے دوافراد جاں بحق

karachi Mapکراچی، شہر قائد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، وہیں بارش کے باعث شہر میں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جبکہ کورنگی میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں بجلی کا تعطل بھی ہوا۔گزشتہ روز موسم گرم رہا اور بارش کی وجہ سے موسم میں خوشگوار تبدیلی ہو گئی۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔شہر کی سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔ پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکلیں پھسل کر گر گئیں اور موٹرسائیکل سواروں زخمی بھی ہوئے۔ نرسری کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...