Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

پانی فراہمی کیس، چیف جسٹس نے میئر کراچی کوطلب کر لیا

waseem akhter neکراچی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے موحولیاتی آلودگی اور پانی فراہمی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کو فوری طور پر طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پہلی بار چھٹی کے روز بھی مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ میئر کراچی کون ہے ؟۔چیف جسٹس آف پاکستان نے میئر کراچی کو فوری طلب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سوال ہے منصوبے کب پورے ہونگے ،آپ رپورٹس میں ہمیں مت الجھائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کو منصوبوں کی تفصیلات بتا دیتا ہوں،سیدھا بتایا جائے منصوبے پر عمل کب ہو گا،انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں اس شہر میںپانی کی کمی کیوں ہے اورپانی کی کمی ٹینکرز کے ذریعے کیوں پوری کی جا رہی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہر گھر کی ضرورت ہے ،پینے کا پانی ہٹا دیں،استعمال کیلئے ٹینکر میں کیوں دیا جاتا ہے۔اس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ بہت سے علاقے کچی آبادیاں ہیں جہاں لائنیں نہیں۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat