Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم سول اسپتال لایا گیا ٹریفک پولیس پر حملے کا زخمی ملزم زیر...

سول اسپتال لایا گیا ٹریفک پولیس پر حملے کا زخمی ملزم زیر حراست

civil hospital1کراچی: گزشتہ رات ٹریفک پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم سول اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا۔ملزم ٹریفک پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ منگل کی شام ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار جمن زخمی ہوگیا۔تاہم ساتھی اہلکار کی بروقت فائرنگ سے ملزم زخمی ہو گیا اور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا، کچھ ہی دیر بعد 24 سال کے ملزم بلال کو سول اسپتال لایا گیا، جسے دوران علاج حراست میں لے لیا گیا لیکن وہ ابھی بیان ریکارڈ کرانے کی حالت میں نہیں۔ 17 روز کے دوران 5ٹریفک اہلکار قتل جبکہ 6 زخمی ہوچکے ہیں، متعلقہ حکام کے مطابق تمام حملوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ ادھر ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کیلئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھنے کے بعد ساؤتھ زون کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کو تعینات کردیا گیا جبکہ دیگرعلاقوں میں بھی رینجرزکی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...