Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دیں گے،ڈاکٹرذوالفقار

مریضوں کوبہترین طبی سہولیات دیں گے،ڈاکٹرذوالفقار

10-11-2016-bکراچی سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقارعلی سیال نے کہا ہے کہ سول اسپتال کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کیساتھ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس اور انتظامیہ مل کر سب سے بڑے سرکاری طبی ادارے کی اصل حیثیت کو بحال کر سکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ،وفد میں پیپلز پیرا میڈیکل کے سینئر رہنما اقبال چنہ ،سلیمان میمن ،سید منیر شاہ ،لیاقت مستوئی ،عباس مہر،شفیع بلوچ اور دیگر سینئر ورکرز بھی شامل تھے ۔اس موقع پرآل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے سینئر رہنماؤں اور ورکروں نے ایم ایس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقارعلی سیال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سمیت دیگر ملازمین کو درپیش مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تاہم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ سول اسپتال کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال سب سے بڑاسرکاری اسپتال ہے اسے جدید طبی سہولیات سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ کراچی سمیت صوبے بھر سے آنیوالے مریضوں کو علاج و معالجے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...