Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سول اسپتال سے ایک ہی رات میں 5 لاکھ روپے کی ادویات...

سول اسپتال سے ایک ہی رات میں 5 لاکھ روپے کی ادویات غائب

Civil hospitalشہر قائد سول اسپتال سے ایک ہی رات میں 5 لاکھ روپے مالیت کی ادویات غائب کردی گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات میں 100 کی ہیومن گلوبین نامی انجیکشن کے 35 وائل شامل ہیںِ، جس کی فی وائل قیمت 10 ہزار 405 روپے بتائی جاتی ہے۔ آئیسو کیل آئرن کے 37 وائل غائب ہیں، جس کی فی وائل قیمت 200 روپے ہے۔ ٹائینم اینٹی بائیوٹک انجیکشن وائل 40 وائل بھی چوری کرلئے گئے۔نیوٹرفل انجیکشن کے 20 وائل کو بھی غائب کردیا گیا جس کی قیمت فی وائل 32سو روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری شدہ ادویات کی مالیت تقریباً 83375 روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اودیات چوری کرنیوالے افراد نے چوری کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ بھی تبدیل کردیا تھا جس کی وجہ سے ریکارڈنگ نہ ہوسکی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسپتال انتطامیہ کو ارسال کردہ چوری کی مذکورہ رپورٹ تیار کرنےوالے ذمہ داران نے بھی دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے ادویات کی قمیتں مارکیٹ ریٹ سے کم نصف بتائی گئی ہیں جبکہ ادویات کی اصل قیمت 3لاکھ 42 ہزارروپے بنتی ہے۔
تفتیش کے لئے عید گاہ تھانے میںدرخواست دی ہے، جس کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...