کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب واقع نیشنل بینک کے اسپورٹس کمپلیکس پر تعینات سیکیورٹی گارڈ عبدالغفار نے اپنے پاس موجود رپیٹر سے خود کو دل پر گولی مار کر خود کشی کرلی، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق متوفی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کمپنی میں تعینات تھا اور کیماڑی گلشن سکندرآباد کا رہائشی تھا، متوفی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ عبدالغفار کا گھر میں اہلیہ اور ساس سے جھگڑا چل رہا تھا۔