Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ینگ لیڈرز کانفرنس 2014اختتام پذیر ہوگئی

ینگ لیڈرز کانفرنس 2014اختتام پذیر ہوگئی

ylcکراچی، پانچ روزہ ینگ لیڈرز کانفرنس 2014 ، اختتام پذیرہوگئی۔ ” مستقبل یہاں ہے “ کے عنوان کے تحت ینگ لیڈرکانفرنس کے آخری دن کا موضوع ’پاتھ اینڈ پراجیکٹس‘تھا جس سے اسکول آف لیڈرشپ کی بانی ڈائریکٹر، سرپرست شیرین نقوی نے خطاب کیا ۔انہوںنے کانفرنس کے دوران منعقد کی جانیوالی سرگرمیوں ، سیشن، تحریک ، فیلڈ دوروں، پینل مذاکرات اور مشقوں کی مقصدیت کا احاطہ کیا اور ہردن کے موضوع کے پیچھے چھپے منطق اوران کے بیک وقت رونما ہونے پرمفید معلومات فراہم کیں ۔

شرکاءکو سندھ اسمبلی کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ان کو دوگروپوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک نے حکومت اور دوسرے ا گروپ نے حزب اختلاف کی نمائندگی کی ۔شرکاءنے اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر امورانجام دیئے ۔ اس موقع پرشرکاءنے سیاسی بحران، سیلاب اورپاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کے حوالے سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔شیریں نقوی نے شرکاءکے ساتھ اپنے تجربات کی بات کی اورانھیں ان کی سماجی ضروریات، صورتحال پرمبنی رکاوٹوں اورمستقبل کے لامحدود امکانات کوسمجھنے میں مددفراہم کی۔

”سوشل انٹرپرائزسیشن“ میں سابقہ ینگ لیڈرزکانفرنس کے اراکین نے” سوشل ایکشن پراجیکٹ “ کے حصہ کے طورپرانجام دینے والے کام کے بارے میں تجربات کوشیئرکیا۔ وائی ایل سی 14کے تمام شرکاءپرلازم ہے کہ انھیں کانفرنس کے بعد تین ماہ کے اندر معاشرے کو متاثر کرنے والے مثبت منصوبوں کومکمل کرنا ہوتا ہے۔ کانفرنس کے آخرمیں گزشتہ پانچ دنوںکی روداد اورناقابل فراموش یادوں اورایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کے اشتراک کو یادکیا گیا۔
کانفرنس کے آخری دن شرکاءنے معاشرے میں تبدیلی لانے کا حلف اٹھا لیا ۔یہ مرحلہ شرکاءکیلئے انتہائی جذباتی اورپرجوش اوریادگارتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...