بلدیہ عظمیٰ کا کلب روڈ کو ون وے کرنے کا فیصلہ

club roadبلدیہ عظمیٰ، شہر کی معروف سڑک کلب روڈ کو ’ون وے‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو میٹروپول جانے کے لئے کلب روڈ سے گذرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس سلسلے میں کمشنر کراچی کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی سید صلاح الدین، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجنیئرنگ بیورو نوید اظہار، ایس پی ٹریفک اسد اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو امتیاز منگی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے میٹروپول تک جانے والے کلب روڈ کو ون وے کیا جائے گا جبکہ کلب روڈ سے ملنے والی شاہراہوں میں بھی ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بہتری لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top