سابق صدرکے ساتھیوں کوواکی ٹاکی والوں نے اغواکیا،وزیراعلیٰ

murad ali shahکراچی وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر کے ساتھیوں کہ عدم بازیابی پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ ان کو واکی ٹاکی والوں نے اغوا کیا ہے۔نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے ساتھیوں کو کس نے اٹھایا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ زرداری صاحب کے ساتھیوں کو واکی ٹاکی والوں نے اغوا کیا ہے ۔صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید سوالات نہ کئے جائیں کیونکہ اغوا ہونے والوں کا معاملہ عدالت میں ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر کے ساتھیوں کے مبینہ اغوا پر وفاقی وزیر داخلہ سے کسی قسم کا رابطہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔صحافیوں سے ملاقات کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری اداروں میں ملازمتوں پر کوئی پابندی نہیں ہے اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top