کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت تعلیمی اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اساتذہ کے اصلاحاتی بل پربات چیت ہوئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق اساتذہ کی تقرری تھرڈپارٹی کے ذریعے ہوگی اورہر5 سال بعدتمام اساتذہ کاٹیسٹ ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئندہ 4 سال میں ٹیچرزٹریننگ اکیڈمی قائم کریں گے ،اساتذہ کی ناقص کارکردگی پرملازمت سے فارغ کردیاجائے گا،ان کا کہناتھا کہ 5 سال میں اسکولوں کاماحول بہترکرناہے۔