Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

وومن پولیس اسٹیشن میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کریںگے،وزیراعلیٰ

cm in meetکراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وومن پولیس اسٹیشن ضلعی سطح پر قائم ہیں وہاں پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیے جارہے ہیں جنہیں پولیس اور سول سوسائٹی کی مدد سے فعال بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان یونٹس کو آئوٹ سورس کرنے کا بھی خواہاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پولیس میں فیسیلیٹیشن سینٹر میں بچوں کی حفاظت کا یونٹ بھی قائم کیا جائے کیونکہ ہمیں اپنے بچوں کوتحفظ فراہم کرنا ہے اور اُن کی حفاظت کرنی ہے اور معاشرے کی بھی اس حوالے سے تربیت کرنی ہے۔انہوں نے یہ بات آج وزیر اعلیٰ ہائوس میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ءتعلیم وقانون، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، مشیر برائے وزیر اعلیٰ سوشل ویلفیئر ، اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ برائے ہیومن رائٹس، چیف سیکریٹری سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ کےپرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری ہیومن رائٹس ، آئی جی پولیس سندھ،زندگی ٹرسٹ کے رہنما شہزاد رائے، ایڈووکیٹ ضیااحمد اعوان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انڈس ریسورس سینٹر صادقہ صلاح الدین، چیف ایگزیکٹیو انڈس ہسپتال عبدالباری خان ، منیجر آہنگ کراچی عائشہ اعجاز اور چیئرمین پیس این آئی سی ایچ ای خالد محمود نےشرکت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کے لیے ایک ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ ایبیوز (Abuse)کیسز میں ڈیجیٹل ایف آئی آر درج کرنے کا سسٹم متعارف کرایاجائے۔انہوں نے کہا کہ جس بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اسے پولیس اسٹیشن جانا نہیں چاہیے، بچے کے والدین یا ورثہ کو پتا ہونا چاہیے کہ زیادتی کی صورت میں انہیں کیا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی اس حوالے سے ضروری تربیت اور آگہی دینی چاہیے۔انہوں نے اس بات کا عزم بھی کیا کہ میں ہر مہینے میں ایک مرتبہ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کروں گا

Open chat