Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

سندھ باسیوں کوسہولت دی جائے،سعودی قونصل جنرل سے درخواست

25-01-2018 (2)کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں نئے سعودی عرب کے قونصل جنرل عبیداللہ الحربی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو کراچی اور پھر سعودی عرب آمد پر دوبارہ بائیومیٹرک کرانا پڑتا ہے جس میں آسانی پیدا کی جائے، اس سلسلے میں ویزے کے سہل اور آسان طریقہ اجراء کے انتخاب سے سندھ کے لوگوں کو ایک سہولت میسر آجائیگی۔ انہوں نے یہ بات آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل عبیداللہ الحربی سے ملاقات دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت صوبہ سندھ کے لوگوں کے عمرے ویزے کے جلد اور سہل طریقے سے اجراء کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں مگر انہیں ویزے کے حصول میں چند مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی امیگریشن کے تعاون میں مزید بہتری کے لیے میں وفاقی وزیر داخلہ سے بات کروں گا تاکہ ہمارے لوگوں کی دوبارہ بائیومیٹرک نہ ہوسکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سعودی قونصل جنرل اس حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سعودی قونصل جنرل عبیداللہ الحربی نے متعلقہ مسئلہ جلد حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی۔ سندھ حکومت کی طرف سے کراچی میں امن امان کیلئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ان ہی کاوشوں کی بدولت صوبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

Open chat