Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کا سب انسپکٹر اشتیاق احمد کے قتل کا نوٹس لے...

وزیراعلیٰ سندھ کا سب انسپکٹر اشتیاق احمد کے قتل کا نوٹس لے لیا

qaim ali shahکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر کو ممتاز کالونی حیدرآباد میں سندھ پولیس کے سب انسپکٹر اشتیاق احمد جو کہ ٹنڈومحمد خان جہاں پر اس کی ڈیوٹی تھی جارہا تھا جسے موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کے فوراً بعد آئی جی سندھ پولیس کو فون کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ واقعہ کی فوری تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار ی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا اور انہیں جلد سے جلد معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس میں بہادر پولیس افسران اور جوان شامل ہیں اور کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں اور کاروائیوں سے ا نکے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اس وقت تک جنگ جاری رہے گی جب تک کہ معاشرے سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔ انہوں نے اس امید کابھی اظہار کیا کہ جلد صوبہ سندھ پاکستان کا دہشت گردی اور جرائم سے پاک صوبہ ہوگا جو کہ پی پی کی حکومت کا لوگوں سے عہد ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ پولیس، رینجرز کی دہشت گردی ، دہشت گردوں اغوا کنندگان ، ٹارگیٹ کلرز اور بھتہ خوری باالخصوص کراچی میں ان کے خاتمے اور اس حوالے سے بڑی اور نمایاں کامیابیوں پر ان کے کردار کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...