گیس معاملہ،مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلایاجائے،وزیراعلیٰ

murad ali shah 3کراچی وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو گیس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے خط لکھیں گے، سی سی آئی میں سندھ کے تین وفاقی نمائندے ہیں جن کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ان تینوں ارکان کو ہماری حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ فروری میں تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی، پوری امید ہے وفاق آئین اور قانون کے مطابق سندھ کو حق دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top