مشیروں کی تعیناتی،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ آمنے سامنے آگئے

Murad Ali Shah and Imran Ismailکراچی سندھ میں مشیروں کی تعیناتی کے معاملے پر گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ آمنے سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق گورنر عمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top