پہلا انرجی یونٹ رواں برس مارچ میں شروع کردیں گے،وزیراعلیٰ

murad ali shah 3کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہم تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ ہم زبردست قوم ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، اگر مل کر جدوجہد کریں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا این ای ڈی یونیورسٹی کی زرعی پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت۔ خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو غربت، سماجی ترقی، موسمی تبدیلی، ماحولیاتی مسائل جیسے چیلنجز ہیں۔ ہم زبردست قوم ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، اگر مل کر جدوجہد کریں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ ہم تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ توانائی کے مسائل کا حل سندھ کے پاس کوئلہ اور رینیوایبل انرجی کی شکل میں موجود ہے۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ہائیبرڈ وار فیر میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمارا ایک مسئلہ فیصلے لینے میں تاخیر بھی ہے۔ حکومت اگر وقت پر فیصلہ نہیں کرے گی تو مسائل بڑھیں، حل نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top