حکومت ناکام ہوچکی، گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی، وزیراعلیٰ سندھ

murad ali shah bکراچی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اب ان کی کی گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ڈیولپمنٹ پر 204 ارب روپے خرچ کیے تاہم اس سال 100 ارب روپے بھی خرچ ہوتے نظر نہیں آرہے، وفاقی حکومت لوگوں کا خیال کرے، وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم نہ کیے جانے کے باعث سندھ میں کوئی نئی اسکیم نہیں بنا سکے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا وفاقی حکومت اپنا قبلہ درست کرے عوام سے دشمنی نہ لے جب کہ دعاہے اس سال انسان دشمن بجٹ نہ ہو، انہوں نے اقتدار میں آکر چوری بڑھا دی ہے، حکومتی گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی، دھکا اسٹارٹ ہے دیکھیں رکتی کب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top