جب تک اللہ پاک چاہے گا وزیراعلیٰ رہوں گا، مراد علی شاہ

murad ali shah with nasirکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک اللہ پاک چاہے گا وزیراعلیٰ رہوں گا، اگروہ میری گرفتاری کا سوچ رہے ہیں تو انکی مرضی ہے، سید مرادعلی شاہ نے شید ملت روڈ پر زیر تعمیر انڈرپاس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کو کوئی تجربہ نہیں تھا وہ ملک کا وزیراعظم بن گیا ، اب وہ عوام پر تجربہ کر رہے ہیں ۔ سینیٹ الیکشن کا سیکرٹ ووٹ ہوتا ہے، ہم نے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔ چیئرمین سینیٹ کو اس طرح سے وفاق کی طرف سے واپس بلانا غیر قانونی ہے۔ اگر وفاق صوبوں کو کمزور کرے گی تو وفاق خود ذمہ دار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وفاق ساتھ نہیں دیگا یہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے 400 سے 500 ایم جی ڈی پانی شہر میں آتا ہے لیکن 1200 ایم جی ڈی کی ضرورت ہے وفاق بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کسی کا علاقہ نہیں صرف پاکستان کا علاقہ ہے۔ ہمارا لسانی سیاست کرنے میں یقین نہیں ہے میں نے یہ کبھی نہیں دیکھا کہ کون کہاں سے جاتا ہے، ہم سے شہر میں ترقیاتی کام بلاتفریق کروا رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top