پانی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کر سکتے، وفاق تعاون کرے، مراد علی شاہ

murad ali shah with nasirکراچی،  وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ اکیلے حل نہیں کرسکتے وفاق تعاون کرے۔ میں اب بھی ان سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس مسئلے پر ہمارا ساتھ دیں یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ  اورنج لائن بالکل ہماری ذمے داری ہے، میں یہ مانتا ہوں اس میں تاخیر ہوئی اس کی ایک بڑی وجہ گرین لائن منصوبے کا مکمل نہ ہوناہے کیوں کہ اورنج لائن اورگرین لائن ایک ساتھ آپریٹ کریں گی۔ اورنج لائن5کلو میٹر کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو گرین لائن کے ساتھ چلے گا ۔ایک سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اسپتال صرف سندھ حکومت چلائے گی ان اسپتالوں میں ہم نے بہت خرچہ کیاہے پہلے دن سے کہا تھا یہ اسپتال وفاق نہیں چلاسکتا۔ سول اسپتال میں مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ ایمنسٹی اسکیم کے اہداف حاصل نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم 162 ارب روپے کا حکم دے کر چلے گئے مگر اب تک ہوا کچھ بھی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top