Saturday, October 24, 2020
Home Trending صوبے کی سوکچی آبادیوں کوانفرااسٹرکچرفراہم کرنے کافیصلہ

صوبے کی سوکچی آبادیوں کوانفرااسٹرکچرفراہم کرنے کافیصلہ

cm-meeting-aکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کو شہروں کے دائرے کار میں لاتے ہوئے صوبے بھر میں قائم 100کچی آبادیوں کو بنیادی سہولیات بشمول روڈانفراسٹریکچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ انکا معیاری زندگی بھی بلند ہو سکے۔ انہوں نے یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ،سینئر میمبر بورڈ آف روینیو رضوان میمن،سیکریٹری سندھ کچی آبادی اتھارٹیز(ایس کے اے اے)ڈاکٹر نواز شیخ،ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی اختر بگٹی و دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کو پریزنٹیشن دیتے ہوئے ڈاکٹر نواز شیخ نے کہا کہ صوبے میں 25944ایکڑ رقبہ پر پہلی ہوئی 1409کچی آبادیاں ہیں جن میں سے 948نوٹیفائی ہیں اور 344بغیر نوٹیفائی کے ہیں،ان میں سے 117وفاقی حکومت کی زمین پر قائم ہیں،جس میں سے صرف 30کچی آبادیوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک 80کچی آبادیوں کی زمین کی میوٹیشن کی گئی ہے، جبکہ اب تک صرف 227کچی آبادیوں کی جوائن ڈیمارکیشن کی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی زمین پر قائم 129کچی آبادیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 80کچی آبادیاں ریلوے کی زمین پر ہیں،10ڈفینس کی زمین پر ،10پاک پی ڈبلیو ڈی، 8کے ایل ٹی پی کی زمین پر ،29ای ٹی پی بی پر، ایک ٹی این ٹی اور دیگر واپڈا کی زمینوں پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 82کچی آبادیاں مختلف صوبائی محکموں کی زمینوں پر قائم ہیں جن میں 29کے ایم سی، 8سائیٹ،ایک جیل کی زمین پر ،18ایریگیشن کی زمین پر،4اوقاف کی زمین پر،2محکمہ خوراک کی زمین پر،18لوکل کاؤنسل کی زمینوں پر اور ایک محکمہ ورکس اینڈ سروسز کی زمین پر قائم ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری کچی آبادی اتھارٹی نے کہا کہ کراچی میں 564کچی آبادیاں ہیں،جن میں سے 56دشوار علاقوں مثلاً ندی نالوں کے کناروں پر واقع ہیں۔ڈاکٹر نوازشیخ نے حیدرآباد ڈویژن 417کچی آبادی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 203،دادو میں 28، بدین میں 45، ٹھٹھہ46، ٹنڈوالہیار میں 15، ٹنڈو محمد خان میں 9، مٹیاری میں 20، جامشورو میں 21 اور سجاول میں 30ہیں۔ 417میں سے صرف 200کچی آبادیاں نوٹیفائی ہیں اور 217ابھی تک نوٹیفائی نہیں ہوئی ہیں۔117کچی آبادیوں کے کیسز ریگیولرائیزیشن کے عمل میں ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...