Tuesday, October 20, 2020
Home Trending ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے کوشاں ہوں،وزیراعلی

ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے کوشاں ہوں،وزیراعلی

murad-ali-shah-aکراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف کام شروع کرنا ہی انکا مقصد نہیں ہے بلکہ کام کے معیار اور اسکی بروقت تکمیل بھی ہونی چاہیے۔ وہ آج سپر ہائی وے سے چار کلومیٹر دور دمبہ گھوٹھ میں ایف ڈبلیو او (FWO) پبلک اسکول اور ٹراما سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے صوبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او سپرہائی وے کو اپ گریڈ کرتے ہوئے موٹر وے کی تعمیر بھی کر رہے ہیں اورہم نے انہیں K-IVپروجیکٹ دیا ہے جس پر ایف ڈبلیو او نے چھ سالہ پرانی لاگت کے حساب سے کام شرو ع کر دیا ہے اور یہ پروجیکٹ 4سال کے بجائے 2سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکی جانب سے ایک اچھی اور بڑی اعانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اور ٹراما سینٹر کا انہوں نے اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا ہے اور اس کاکراچی کے دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ثابت ہوگا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سپر ہائی وے پر ٹراما سینٹر کی اشد ضرورت تھی جہاں پر سڑک کے حادثات میں زخمی ہو نے والوں کے علاج معالجے کے لئے مناسب طبی سہولیات موجود نہیں تھی۔ یہ سینٹر جدید ساز و سامان سے آراستہ ہے اور یہاں پر علاقے کے لوگوں بشمول سپر ہائی وے کے نزدیکی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو بھی مکمل صحت کی سہولیات فراہم ہونگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ کراچی کی تمام سڑکوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور اہم چورنگیوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے اور کراچی کے لوگوں کوتمام تر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر ہائی وے کی از سر نو تعمیر سے سڑک حا دثات میں بھی نمایا ں کمی آئیگی۔ انہوں نے این ایچ اے پر زور دیا کہ وہ بہتر اور مناسب متبادل راستے تعمیر کریں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمرا ہ ٹراما سینٹر اور ماڈل اسکول کا افتتاح کیا اور انہوں نے وہاں پر پودا بھی لگایا ۔ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایف ڈبلیو او میجرجنرل افضل اور چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کے ہمراہ زیر تعمیر K-IVبلک واٹرسپلائی پروجیکٹ کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...