Wednesday, October 28, 2020
Home Trending لیبراپارٹمنٹس کے فلیٹس قبضے مافیاسے خالی کرائے جائیں،وزیراعلیٰ

لیبراپارٹمنٹس کے فلیٹس قبضے مافیاسے خالی کرائے جائیں،وزیراعلیٰ

murad ali shah 8کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت اور پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے تقریباًایک ہزار لیبر اپارٹمنٹس کو خالی کرائے۔انہوں نے یہ فیصلہ آج نیوسندھ سیکریٹریٹ کے ساتویں فلور پر محکمہ لیبر کے مسائل سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی،صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب،چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، سیکریٹری لیبر رشید سولنگی،سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔صوبائی مشیر برائے محنت سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلشن معمار میں صنعتی ورکرز کیلئے ایک ہزار اپارٹمینٹس تعمیر کئے گئے تھے اور یہ اپارٹمینٹ ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کئے گئے تھے،مگر انکے قبضے ورکرز کو نہیں دیئے جا سکے ہیں،جسکا سبب یہ ہے کہ پولیس اور دیگر محکموں اور نجی اداروں کے لوگوں نے ان پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اعجاز علی خان کو ہدایت کی کہ وہ ان اپارٹمینٹس کو خالی کرانے کیلئے ضروری کاروائی کریں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے،کیونکھ جب فلیٹس ورکرز کیلئے بنے ہیں تو یہ انہیں ہی ملنے چاہیں۔سیکریٹری لیبر رشید سولنگی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ورکرز کی تعداد 765000ہے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز اور انکے اہلخانہ کو پانچ اسپتالوں، پانچ میڈیکل سینٹر اور 39ڈسپینسریوں میں صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ آئی ایل او کنوینشن کے تحت تمام ورکرز/لیبر حتیٰ کہ سیلف ایمپلائیڈ یعنی پتھاریداروں،ریڑی والوں کو بھی یونیورسل سوشل سیکیورٹی فراہم کی جائیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان سے منیمم ویج کا 3فیصد جمع کرکے انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے پلان پر عملدرآمدکے میکنیزم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی جانب سے ایک بینظیر کارڈ جاری کرکے اسے رجسٹرڈ ورکرز کو دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...