Tuesday, October 27, 2020
Home Trending رینجرز کی کارروائیوں سے صوبے میں امن قائم ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ

رینجرز کی کارروائیوں سے صوبے میں امن قائم ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ

qaim-ali-shah320x180کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرزکو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور کرپشن کو کنٹرول کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ سندھ میں امن قائم ہوگیا ہے۔گڑھی خدا بخش میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کی کارروائیاں امن و امان کے قیام کے لیے ہیں۔ سندھ میں اسی فیصد امن بحال ہوچکا ہے۔ یوم دفاع اور عید بہت خوش اسلوبی سے گزری ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اگر ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی کیس ہے تو اس کی انکوائری ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی مہم صرف پارٹی کے ورکر ہی چلا رہے ہیں۔ انتخابات کی کسی بھی مہم میں سندھ حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...