Tuesday, October 20, 2020
Home Trending ہماری حکومت سے پہلے تھر کے حالات کا کسی نے نوٹس نہیں...

ہماری حکومت سے پہلے تھر کے حالات کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، قائم علی شاہ

qaim ali shahوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سے پہلے بھی تھرپارکر کے ایسے ہی حالات تھے لیکن کوئی اس کا نوٹس نہیں لیتا تھا جب کہ ہم نے اپنی حکومت کے پہلے سال ہی وہاں ترقیاتی اسکیمیں شروع کیں۔
لاہور کے بلاول ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر میں بارشیں کم ہوتی ہیں اور خشک سالی رہتی ہے، جب وہاں قحط پڑتا ہے تو نقل مکانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے بھی تھرپارکر کے حالات ایسے ہی تھے،علاج و معالجے کا بھی کوئی بندوبست نہیں تھا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیتا تھا جب کہ ہم نے پہلے ہی سال تھر میں گندم فراہم کرنا شروع کی اور ترقیاتی اسکیمیں بنائیں۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں بنیادی مسئلہ پانی کا ہے جس کے لیے ہم نے پلانٹ لگائے ہیں جس سے وہاں کی 15 لاکھ آبادی کو میٹھا پانی ملے گا جبکہ علاقے میں کمیونی کیشن سسٹم اور سڑکیں بھی بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں اتنا کوئلہ ہے جس سے 100 سال تک ملک کے لیے بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...