Saturday, October 24, 2020
Home Trending وزیراعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریداری اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کی آرائش...

وزیراعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریداری اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کی آرائش کی منظوری

CM SIndhسندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر کی خریداری اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کی آرائش کی منظوری دیدی ہے۔ تھر میں قحط سالی سے اور بھوک افلاس سے روزانہ بچوں کی اموات ہورہی ہیں تو دوسری جانب سندھ حکومت نے ایک ارب ساٹھ کروڑروپے کے ہیلی کاپٹر کی خریداری کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ دوارب روپے سے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کی تعمیر اوردس کروڑ سے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی منظور سندھ کابینہ کے اجلاس میں دیدی گئی۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ڈیزاسٹر اتھارٹی کی امدادی سرگرمیوں میں استعمال ہوگا۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ہیلی کاپٹر کے علاوہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سیکریٹریٹ پر دوارب روپے لاگت آئے گی۔
چیف سیکریٹریٹ چھبیس ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا جوکہ تین منزلہ تعمیر کیا جائیگا۔ بیسمینٹ میں ڈیڑھ سو سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی جس کی تعمیر میں دوسال لگیں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی تعمیر پر بھی دس کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...