Sunday, October 25, 2020
Home Trending سانحہ شکار پور، وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا ءکے ورثاءکے لئے20 لاکھ روپے...

سانحہ شکار پور، وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا ءکے ورثاءکے لئے20 لاکھ روپے امدا کا اعلان

QAIM-ALI-SHAHکراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ حکومت سندھ شکارپور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے واقعے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کو دس لاکھ دیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سکھر کے نجی اسپتال میں شکارپور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور کا واقعہ شکارپور کی تاریخ کا سب سے بڑا دہشتگردی کا واقعہ ہے واقعے کہ بعد اسپتال انتظامیہ نے تمام زخمیوں کی بہتر تیمارداری کی جن زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی انہیں سکھر اور لاڑکانہ منتقل کیا گیا جبکہ حکومت سندھ نے کراچی کےایک پرائیویٹ اسپتال میں زخمیوں کے علاج کابندوبست کیا ہے جن زخمیوں کو سی ون تھرٹی کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ان کا علاج سرکاری خرچ پر ہوگا انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی نعم البدل تو نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود بھی شہداء کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔امن امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شکارپور میں خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوگی وزیر اعلیٰ کے مطابق زخمیوں کا علاج بہتر طریقے سے کیا جارہا ہے اور دھماکے کہ بعد کم سہولیات کے باوجود جو اقدامات کئے گئے وہ بہتر تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...