Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کارکردگی بہتربنائیں ورنہ کہیں اورکام ڈھونڈیں،وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو تنبیہ

کارکردگی بہتربنائیں ورنہ کہیں اورکام ڈھونڈیں،وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو تنبیہ

rsz_cm-sindh-meeting1کراچی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔منگل کو کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے بھر میں میگا پروجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بلدیات اوردیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی کراچی پیکج کے تحت تیار ہونے والے منصوبوں کے ٹینڈرز نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی کارپٹنگ اور اسنارکلز کی خریداری کے ٹینڈرز ابھی تک کیوں جاری نہیں ہوئے، یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ بہت اہم ہے، تاخیر کا مطلب شہریوں کو مزید تکلیف دینا ہے، اگر ٹھیکے دینے کے کام میں میرٹ نظر انداز کیا گیا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے اگر کسی کے خلاف شکایت ملی تو وہ نوکری پر نہیں رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...