Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی پریس کلب کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ

cm-sindh-prees-club320x180کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں تعلیم کے لئے جامعات قائم کیں، تھر میں پانی کی فراہمی کے لئے آر اوپلانٹ لگائے، تھر میں آنے والے وقت میں قحط پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار علی شالوانی، لطیف مغل، ارکان پریس کلب، گورننگ باڈی سمیت سینئر صحافی بھی موجود تھے۔ تقریب میںوزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پریس کلب کو بجٹ تقریر میں اعلان کیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک صدر و سیکریٹری کو پیش کیا۔ سیکریٹری پریس کلب اے ایچ خانزادہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کراچی پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جمہوری جدوجہد کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور موجودہ حکومت نے ہمیشہ آزادی صحافت کا ساتھ دیا ہے اور ہمارے صحافیوں کے ساتھ دکھ سکھ کا ساتھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ سندھ کے عوام کو اس قابل نہیں سمجھتے تھے کہ وہ کوئی بڑا کام کر سکیں گے لیکن ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کی بین الاقوامی سطح پر لیڈر شپ کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے گذشتہ 6 سے 7 سال کے دور میں عوام کی اور صوبے کی بڑی خدمت کی ہے،صوبے میں 9 جامعات بنائی گئی ہیں جس میں لیاری جیسے پسماندہ علاقے بھی شامل ہیں،صوبے بھر کے 43ہزار میں سے 7 سے 8 ہزار بند اسکولوں میں سے 80 فیصد کو دوبارہ بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کی صورتحال اس وقت بہتر سے بہتر ہو رہی ہے جو نوزائیدہ بچوں کی اموات کا مسئلہ ہے وہ وقت سے پہلے بچے کی پیدائش ہے، ایسے بچوں کی طبی سہولتوں کے لئے تھر میں اسپتال قائم کئے گئے ہیں جو جدید آلات سے لیس ہیں، اس اسپتال میں میرپور خاص، مٹھی، عمر کوٹ، بدین اور ٹنڈو محمد خان سے ہزاروں لوگ استفادہ کرتے ہیں،سندھ حکومت کی جانب سے تھر میں ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ لگایا گیا ہے جس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے آر او پلانٹ سے روزانہ 80 لاکھ گیلن پانی نکلتا ہے اسے مزید بڑھائیں گے جس سے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تھر میں قحط کی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کا کوئلہ ہمارے لئے کالا سونا ہے، اب اس کی بدولت دنیا بھر سے لوگ تھر میں آئیں گے جو کہ صوبے اور ملک کی ترقی میں انقلاب برپا کر دے گا۔ قبل ازیں تقریب سے سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی تگ ودو کرتی رہی ہے، آمریت کے دور میں جمہوریت کے لئے جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے قربانیاں دیں وہیں صحافی بھی پیچھے نہیں ہٹے۔بعدازاں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کراچی پریس کلب کا نشان اور اجرک کے تحائف پیش کیئے،ارکان گورننگ باڈی نے شرجیل انعام میمن، وقار مہدی، لطیف مغل اور سیکریٹری اطلاعات کو اجرک پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat