Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت اکبر ناگوری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

اکبر ناگوری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

cm-sindh-in-lyariکراچی،      وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کیا جائیگا اور مجرموں کو لیاری کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری میں صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے گھر جاکرانکے بھائی اکبر ناگوری کے انتقال پر ان سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقعے پر موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے کرمنلز کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے اور اب بس بہت ہوگیا کسی کوبھی عوام کی زندگی یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے اور جوکوئی بھی قانون اپنے ہاتھ میں لیگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان، راشد حسین ربانی،وقارمہدی،نجمی عالم اور دیگر بھی شریک تھے، جنہوں نے جاوید ناگوری سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اکبر ناگوری کے قتل کیس کومیں ذاتی طور پر مانیٹر کر رہاہوں اور ان کے قاتلوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...