Sunday, November 1, 2020
Home Trending کیسز کی سماعت جلد ہونے سے دہشت گردی میں کمی آئے...

کیسز کی سماعت جلد ہونے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی، وزیراعلیٰ سندھ

qaim ali shahوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے ججز کو سیکیورٹی دے کر کیسز کی سماعت جلد کروائی جائے گی۔ پارٹی اختلافات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹواورآصف علی زرداری میں کوئی اختلافات نہیں ہمارے مخالفین افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ امین فہیم پارٹی کے صدر ہیں، چھوٹے موٹے اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں۔۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کے متعلق ابھی تفصیلات کا علم نہیں، تاہم دہشت گردی کے مقدمات سست رفتاری سے چلنے کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔
قائم علی شاہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامت کا جائزہ لینے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی میں سابق صدر آصف زرداری یا بلاول بھٹو میں سے ایک شخصیت شرکت کرے گی۔ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش اور اطراف کے علاقوں میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کے رہنما اور پارٹی کے سربراہ ہیں،ان کے اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...