Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری سب سے بڑی ڈکیتی ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں...

کھانوں پر پابندی، شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

شادی ہالز میں کھانوں پر پابندی کےخلاف آل پاکستان شادی ہالز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

متحدہ کی شکایات عجیب ہیں، ڈبل سواری پر پابندی پوچھے بغیر لگائی گئی، وزیر اعلیٰ

QAIM-ALI-SHAHکراچی: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ان سے پوچھے بغیر لگائی گئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور این اے 246 میں پولنگ کا عمل درست انداز میں چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم کی شکایت سمجھ سے باہر ہے اہم ہماری حکومت میں کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ڈبل سواری پر پابندی صرف ضلع وسطی میں لگنی چاہئے تھی لیکن ان سے پوچھے بغیر یہ پابندی پورے شہر میں لگادی گئی۔ سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو پتا نہیں کیا ہوا کہ اچانک ابل پڑے، انہیں اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو سیکیورٹی فراہم کی جار ہی ہے تاہم پہلے بہت زیادہ سیکیورٹی دی گی تھی جسے اب کم کردیا گیا ہے۔

Open chat