Tuesday, October 27, 2020
Home Trending وزیراعلیٰ کی تبدیلی، سندھ میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بننے کا امکان

وزیراعلیٰ کی تبدیلی، سندھ میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بننے کا امکان

QAIM-ALI-SHAH

سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے فرزند سید مراد علی شاہ کو صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کیخلاف پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے ارکان میں یقینی بغاوت نظر آنے لگی، مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرتے ہی3خواتین سمیت22 ارکان اسمبلی پر مشتمل فارورڈ بلاک سامنے آجائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئندہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ممکنہ فارورڈ بلاک میں شامل ہونے والے ارکان ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے فیصلوں کو مانیٹر کرتے ہیں۔ فارورڈ بلاک میں صوبائی کابینہ کے2 ارکان بھی پیش پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک بنانے والے اراکین کو اسمبلی کی ایک اہم شخصیت کی در پردہ حمایت حاصل ہے جو ضرورت پڑنے پر کھل کر سامنے آسکتی ہے۔ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ قبول نہ کرنے والے ارکان بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کرنے کیلئے سوچ بچار کر رہے ہیں۔ بغاوت کرنے والوں کا مؤقف یہ ہے کہ اگر سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنا ہے تو پارٹی کے سندھ اسمبلی میں موجود ارکان سے رائے لی جائے یک طرفہ فیصلہ مسلط نہ کیا جائے۔ سینئر ارکان اس بات کے حق میں بھی نہیں ہے کہ عبدالغنی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والے پی ایس 73 کی نشست پر مراد علی شاہ کو رکن اسمبلی منتخب کرایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...